کانگریس نے حریت رہنماؤں کا پاکستان سے فنڈز لینے کے معاملے میں جانچ جلد
از جلد مکمل کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا آج مطالبہ کیا۔کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ
میں حریت رہنماؤں کاپاکستان سے فنڈز لے کر کشمیر میں نوجوانوں کومشتعل کرنے
کے معاملے کی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق
سوال پر کہا کہ یہ انتہائی
سنگین معاملہ ہے اور اس سلسلے میں کم وقت میں
تحقیقات کا کام مکمل کرکے مؤثر طریقہ سے سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔غور طلب ہے کہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر پتھر بازی اور سرکاری تنصیبات پر
تخریب کاری کے واقعات کے لئے حریت رہنماؤں کا پاکستان سے فنڈز لینے کے
معاملے میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی، نعیم خان، فاروق احمد ڈار، غازی
جاوید بابا اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے۔